مجوزہ قانون کے تحت زیادہ تعداد میں اضافی بیلٹ پیپرز نہیں چھاپے جائیں گے:زاہد حامد

مجوزہ قانون کے تحت زیادہ تعداد میں اضافی بیلٹ پیپرز نہیں چھاپے جائیں گے:زاہد ...
مجوزہ قانون کے تحت زیادہ تعداد میں اضافی بیلٹ پیپرز نہیں چھاپے جائیں گے:زاہد حامد

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر قانون زاہد حامدنے کہا ہے کہ مجوزہ قانون کے تحت بیلٹ پیپرز اضافی تعداد میں نہیں چھاپے جائیںگے اورنادرا جعلی ووٹوں کا فرانزک آڈٹ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون زاہد حامد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کی سفارشات تین حصوں پر مشتمل ہے ،انتخابی اصلاحات کے لئے سینکڑوں تجاویز موصول ہوئی ہیں جنہیں انتخابی اصلاحات ذیلی کمیٹی کی سفارشات کی ویب سائٹ پر ڈال دیا گیاہے جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی انتخابی اصلاحات کمیٹی میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ قانون کے تحت معذور افراد پوسٹل بیلٹ کا استعمال کرسکیں گے ،اضافی تعداد میں بیلٹ پیپرز بھی نہیں چھاپے جائیں گے جبکہ نادرا مجوزہ قانون کے تحت نادرا کے جعلی ووٹوں کا فرانزک آڈٹ کرنے کا مجا زہوگا۔

مزید : اسلام آباد