میکسیکو کے دارالحکومت میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے، 24 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

میکسیکو کے دارالحکومت میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے، 24 افراد ہلاک، درجنوں ...
میکسیکو کے دارالحکومت میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے، 24 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

  

میکسیکو سٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میکسیکو کے دارالحکومت میکسکو سٹی میں آتش بازی کے سامان کے ایک بازار میں دھماکے سے 24 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دھماکہ میکسیکو سٹی سے تقریباً 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ سان پابلیتو مارکیٹ میں ہوا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ میکسیکو کی ریاستی ریڈ کراس نے جائے وقوع پر 25 ایمبیولینس بھیج دی ہیں اور مقامی افراد کو مارکیٹ سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، اس کے علاوہ درجنوں امدادی کارکن بھی وہاں پہنچ گئے ہیں، اب تک اس دھماکی کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

ریاستی گورنر ارویئل اویلا کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کی پہلی ترجیح زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد پہنچانا ہے،ابتدائی دھماکے کے بعد مارکیٹ میں کافی دیر تک آگ لگی رہی جس پر قابو پا لیا گیا ہے،اس دوران متعدد بار آتش بازی کا سامان جیسے کہ چھوٹے راکٹ نما پٹاخے بھی پھٹتے رہے-میکسیکو کے صدر نے اس واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

یو اے ای کے سفیر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات

واضح رہے سان پابلیتو مارکیٹ میں ہی ایک ایسا حادثہ ستمبر 2005 میں بھی ہو چکا ہے جب ملک کے یومِ آزادی کے موقعے پر اسی بازار میں آگ لگنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی