’’پوچھ گچھ کے دوران میں صدام حسین کی عزت کرنے لگا کیونکہ‘‘سی آئی اے کے افسر کا ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی عراقی صدر کی موت کا افسوس ہو گا

’’پوچھ گچھ کے دوران میں صدام حسین کی عزت کرنے لگا کیونکہ‘‘سی آئی اے کے ...
’’پوچھ گچھ کے دوران میں صدام حسین کی عزت کرنے لگا کیونکہ‘‘سی آئی اے کے افسر کا ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی عراقی صدر کی موت کا افسوس ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ جان نکسن نے سابق عراقی صدر صدام حسین سے کی گئی تفتیش کا سارا احوال اپنی کتاب Debriefing the President: The Interrogation of Saddam Hussein میں بیان کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ کتاب میں ایک جگہ جان نکسن اعتراف کرتے ہیں کہ ”تفتیش کے دوران ایک نکتے پر آ کر میں صدام حسین کی عزت کرنے لگا تھا کہ کس طرح انہوں نے عراق کے بکھرے ہوئے لوگوں کو متحد کرکے ایک قوم بنایا اور طویل عرصے تک انہیں اپنے ساتھ ملائے رکھا۔“ دوران تفتیش صدام حسین نے جان نکسن کو بتایا تھا کہ ”جب میں اقتدار میں آیا تو عراقی قوم بکھری ہوئی تھی۔ ملک میں صرف جھگڑے اور بحثیں باقی تھیں۔ میں نے عراقی شہریوں کے ان جھگڑوں کا خاتمہ کیا اور لوگوں کو اپنے اقتدار پر رضامند کیا اور پھر طویل عرصے تک میرے شہری ایک قوم بن کر میرے ساتھ رہے۔“
ویب سائٹ دی اینٹی میڈیا ڈاٹ او آر جی (theantimedia.org)جان نکسن نے کتاب میں ایک جگہ لکھا ہے کہ ”جب میں پہلی بار صدام حسین کے سامنے گیا تو اور ان سے ابتدائی سوالات کیے تو انہوں نے گرجتی آواز کے ساتھ جو باتیں کہیں انہوں نے مجھ سمیت دیگر تفتیش کاروں کو قدرے پریشان کر دیاتھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’تمام ناکام ہوں گے، تمہیں جلد معلوم پڑ جائے گا کہ عراق پر حکومت کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔تم عراق کی زبان، تاریخ اور عربوں کی سوچ سے واقف نہیں ہو، تم کبھی کامیاب نہیں ہو سکو گے۔“‘