250 روپے کے پیالے نے خاتون کو لاکھوں کا مالک بنادیا، ایسا واقعہ کہ آپ کا بھی دل کرے گا کہ پیالے خریدنے لگ جائیں
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک چیئرٹی شاپ سے خاتون نے محض 2پاﺅنڈ میں تانبے کا ایک برتن خریدا لیکن کچھ ہی دن بعد اس برتن کے متعلق ایسا انکشاف ہوا کہ خاتون کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اور وہ گھر بیٹھے لاکھ پتی بھی بن گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے انجانے میں پیتل کا خوبصورت نقش و نگار والا یہ برتن لیجا کر گھر رکھ دیا۔ کچھ عرصہ بعد اسے معلوم ہوا کہ یہ 18ویں صدی کا قدیم اور نایاب برتن ہے اور قدیم چینی سلطنت سے تعلق رکھتا ہے۔بعدازاں خاتون نے جان نکولسن اورئینٹل آکشن میں بولی پر اسے فروخت کے لیے رکھ دیا جہاں یہ 21ہزار پاﺅنڈز(تقریباً 27لاکھ 17ہزار روپے)میں فروخت ہو گیا۔
پانی میں ڈوبی غار، تیراک نے غوطہ لگایا تو اس کی تہہ میں ایسی چیز مل گئی کہ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق دھات کا بنا ہوا یہ پیالہ نما برتن 4.5انچ چوڑا ہے اور اس کا وزن ایک پاﺅنڈ سے بھی کم ہے۔ اس کی بیرونی سطح پر قدیم چینی طرز کے نقش و نگار بنے ہوئے ہیں۔ ماہر آثار قدیم مارک گرانٹ کا کہنا ہے کہ ”یہ برتن چین کی چنگ سلطنت کے بادشاہ قیان لانگ (Qianlong)کے دورسے تعلق رکھتا ہے، جو اس سلطنت کا چھٹا بادشاہ تھا۔ قیان لانگ بادشاہت سے اپنے بیٹے کے حق میں دستبردار ہو گیا تھا تاہم تمام تر ریاستی طاقت اس نے اپنی موت (1799ءتک )اپنے ہاتھ میں رکھی تھی۔“