’جس ہوائی جہاز میں انسانی فضلہ نہیں ہوگا اسے 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا‘ عدالت نے حکم دے دیا

’جس ہوائی جہاز میں انسانی فضلہ نہیں ہوگا اسے 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا‘ عدالت ...
’جس ہوائی جہاز میں انسانی فضلہ نہیں ہوگا اسے 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا‘ عدالت نے حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہوائی جہازوں سے مسافروں کا فضلہ گرائے جانے کے پے درپے واقعات کے بعد متاثرہ شہری سول ایوی ایشن کے خلاف عدالت چلے گئے جس پر اب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کو تنبیہ کر دی ہے کہ ایئرلائنز کو پابند کیا جائے کہ وہ فضاءمیں مسافروں کا فضلہ گرانے کی بجائے ایئرپورٹ پر آ کر فضلے کے ٹینک خالی کریں۔

’جہاز ٹیک آف کرنے سے بالکل پہلے یہ کام کرنا میری زندگی بچانے کا سبب بن گیا‘ کولمبین ائیرلائن طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والے کھلاڑی نے ایسا انکشاف کردیا کہ ہر کوئی قسمت پر دنگ رہ جائے
عدالت نے ایوی ایشن کو حکم دیا ہے کہ ایئرپورٹس پر اترنے والے طیاروں کے فضلے کے ٹینک چیک کیے جائیں اور جس جہاز کا ٹینک خالی ملے اسے 50ہزار بھارتی روپے جرمانہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ گرین کورٹ نے سول ایوی ایشن کو حکم دیا کہ وہ ایک ہیلپ لائن قائم کرے جس پر شہری ہوائی جہاز سے فضلہ گرائے جانے کی شکایات درج کروا سکیں۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ ستونت سنگھ و دیگر شہریوں کی جانب سے دائر کروایا گیا تھا۔ ستونت سنگھ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایک صبح جب وہ جاگے تو ان کے گھر کی چھت اور دیواریں انسانی فضلے سے بھری ہوئی تھیں اور صحن میں بھی گندگی پڑی ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ ایک اور درخواست گزار 60سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ آسمان سے فضلہ گرنے کے باعث انہیں کندھے پر شدید چوٹ برداشت کرنا پڑی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -