روسی سفیر کے قاتل کے بارے میں ایسا خوفناک انکشاف کہ سن کر طیب اردگان سخت پریشان ہوجائیں گے

روسی سفیر کے قاتل کے بارے میں ایسا خوفناک انکشاف کہ سن کر طیب اردگان سخت ...
روسی سفیر کے قاتل کے بارے میں ایسا خوفناک انکشاف کہ سن کر طیب اردگان سخت پریشان ہوجائیں گے

  

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز ترک پولیس کے ایک اہلکار نے تقریب میں فائرنگ کرکے روسی سفیر کو قتل کر دیا تھا۔ ترکی کے ایک سینئر حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ”ممکنہ طور پر پولیس اہلکار نے یہ اقدام اکیلے نہیں اٹھایا، اس میں اور لوگ بھی ملوث ہوں گے۔ قتل کی یہ واردات اس ماہرانہ انداز میں کی گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کسی اکیلے آدمی کا کام نہیں ہو سکتا۔22سالہ قاتل کی مہارت سے معلوم ہوتا ہے کہ روسی سفیر کا قتل پوری منصوبہ بندی کے بعد کیا گیا۔“

پورا یورپ ایک ایسے دشمن ملک کے ایٹمی میزائلوں کے نشانے پر آگیا کہ کھلبلی مچ گئی، سب سے بڑا خطرہ!

دی ٹائم کی رپورٹ کے مطابق روس کے تفتیش کار بھی انقرہ پہنچ چکے ہیں اور روسی تحقیق کاروں کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ترک حکومت کی طرف سے تاحال تحقیقات کے متعلق کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔ قتل کی اس واردات کے بعد ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ ”سفیر کے قتل کے بعد بھی روس اور ترکی کا مضبوط تعلق جاری رہے گا۔ کسی میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ دونوں ملکوں کے باہمی رشتے کو توڑ سکے۔ ہم خطے میں عدم استحکام پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے۔“

مزید : بین الاقوامی