بلاول بھٹو دبئی روانہ، سابق صدر زرداری سے ملاقات کریں گے

بلاول بھٹو دبئی روانہ، سابق صدر زرداری سے ملاقات کریں گے
بلاول بھٹو دبئی روانہ، سابق صدر زرداری سے ملاقات کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اپنے والد سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے اور ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے 23 دسمبر کو سابق صدر کے ہمراہ ہی وطن واپسی کا امکان ہے۔

مزید :

کراچی -