کوئٹہ کمشن رپورٹ پر وزیرداخلہ کی نکتہ چینی ،لاہور ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا

کوئٹہ کمشن رپورٹ پر وزیرداخلہ کی نکتہ چینی ،لاہور ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
کوئٹہ کمشن رپورٹ پر وزیرداخلہ کی نکتہ چینی ،لاہور ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پر نکتہ چینی کرنے اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو کام سے روکنے اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروا ئی عمل میں لانے کے لئے درخواست پر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں ۔فاضل عدالت نے وفاقی حکومت اور دزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔درخواست گزار جوڈیشنل ایکٹیوازم پینل کی جانب سے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ وزیر داخلہ چودھری نثار نے کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پر کڑی نکتہ چینی کی ۔ سپریم کورٹ کے موجودہ جج کی سربراہی میں کمیشن نے اپنی رپورٹ مرتب کی ہے اور اس رپورٹ پر تنقید کرنا سنگین نوعیت کی توہین عدالت ہے جبکہ چودھری نثار نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں بھی مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔لہذا چودھری نثار علی خان کو وزیر داخلہ کی حیثیت سے کام کرنے سے روکا جائے اور کمیشن پر تنقید کرنے پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔

مزید : لاہور