غیر قانونی طریقہ سے پاکستان میں رہنے والے بھارتی شہری کو3ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنا دی گئی
لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ اجمل خان نے غیرقانونی طریقے سے پاکستان میں رہنے والے بھارتی شہری ریحان الرحمن کو 3ماہ کی سزا کا حکم سناتے ہوئے جیل بھجوا دیاہے، ملزم کو آر اے بازار سے پولیس کو گرفتار کیا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھارتی شہری ریحان الرحمن کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ریحان الرحمن کو مشکوک حرکات پر کینٹ کے علاقے آر اے بازار بس سٹاپ سے 9 ستمبر کو گرفتار کیا گیا پولیس تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس کا تعلق بھارت سے ہے اور اس کے ویزے کی معیاد ختم ہو چکی ہے ،ملزم پر جاسوسی کرنے کے حوالے سے بھی تفتیش کی گئی مگر کوئی جرم ثابت نہیں ہو سکا ہے، عدالت نے بیانات اور سرکاری وکیل کے دلائل سننے کے بعد مجرم ریحان الرحمان کو 3ماہ 15روز قید اکی سزا سناتے ہوئے کجرم کی سزا پوری ہونے پر اسے فوری طور پر ملک بدر کرنے کا بھی حکم دے دیاہے۔