کرپشن کیس میں ملوث لینڈ ریکارڈ منیجمنٹ انفارمیشن کے سابق ڈائریکٹر مقبول احمد دھاولہ سمیت 5ملزمان جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

کرپشن کیس میں ملوث لینڈ ریکارڈ منیجمنٹ انفارمیشن کے سابق ڈائریکٹر مقبول ...
کرپشن کیس میں ملوث لینڈ ریکارڈ منیجمنٹ انفارمیشن کے سابق ڈائریکٹر مقبول احمد دھاولہ سمیت 5ملزمان جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر نے پیسے لے کر بھرتی کرانے کے مقدمہ میں ملوث لینڈ ریکارڈ منیجمنٹ انفارمیشن کے سابق ڈائریکٹر مقبول احمد دھاولہ سمیت 5ملزمان کو مزید3روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز کھٹانہ۔سرکل آفسیر زبیر بخاری نے ڈائریکٹر مقبول احمددھاولہ، اسٹنٹ فیض الحسن، حافظ کومیل، مبشر ریاض، طارق سجاد اور علی عثمان کو 3روز کا ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا ،عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے ابھی ان سے بھرتی ہونے والے لڑکوں کی فہرست اور رقم جو انہوں نے بھرتی کرنے کے لئے لی تھی برآمد کرنی ہے ،ان کا 10روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت میں ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ مبقول احمد نے اپنی خود پیروی کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں جس عہدے پر تعینات تھا وہاں مجھ سے بھرتی کرنے کا کوئی واسطہ نہیں ،مجھے ناجائز طور پر سیاسی طور پر اس کیس میں ملوث کیا گیا ہے،ہمارا موقف سنے بغیر ہی ہمیں ملزم بنا دیا گیاہے۔

مزید : لاہور