پیپکو کیس ،احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 8ملزموں کو طلب کرلیا

پیپکو کیس ،احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 8ملزموں کو طلب ...
پیپکو کیس ،احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 8ملزموں کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے نیب کی طرف سے پیپکو میں ناجائز بھرتی کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،ایم ڈی پیپکو طاہربشارت چیمہ سیکرٹری پاور شاہد رفیع سمیت 8ملزمان کو 5جنوری کو طلب کرلیاہے۔نیب پنجاب نے پیپکومیں 400 سے زاہد افراد کی ناجائز بھرتی کیس میں ملوث سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، ایم ڈی پیپکو طاہربشارت چیمہ، سیکرٹری پاور شاہد رفیع، ڈائریکٹر محمد سلیم عارف، محمد رضی عباس، وزیرعلی بائیو، سی ای او پیپکو محمد ابراہیم مجوتہ اور ڈائریکٹر حشمت کاظمی کے خلاف ریفرنس پیش کیا ۔عدالت میں ریفرنس آنے پر عدالت نے ریفرنس کی پڑتال کے بعد تمام ملزمان کو 5جنوری کو حاضری کے لئے طلب کرلیا ہے۔ریفرنس بھجوانے سے قبل نیب پنجاب نے شکایات ملنے پر اس کی انکوائری کی بعد میں ملزمان پر الزامات سامنے آنے پر ان کا ریفرنس احتساب عدالت نمبر 5میں پیش کردیا، عدالت نے سماعت 5جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

لاہور -