مراد علی شاہ کا وزیراعظم کو خط،ریگولیٹری اتھارٹیز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

مراد علی شاہ کا وزیراعظم کو خط،ریگولیٹری اتھارٹیز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن ...
مراد علی شاہ کا وزیراعظم کو خط،ریگولیٹری اتھارٹیز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم نوازشریف کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے ریگولیٹری اتھارٹیز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے خط کے متن میں کہاہے کہ ریگولیٹری اتھارٹیز کی وفاقی وزارتوں کو منتقلی صوبائی مفادات سے متصادم ہے اس لیے ریگولیٹری اتھارٹیز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے ۔ان کا کہناتھا کہ ریگولیٹری اداروں کو آزادانہ طور پر کام کرنے دیا جائے ،منتقلی کے فیصلے سے ریگولیٹری اتھارٹیز کی آزادی متاثر ہو گی۔خط میں مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی منظور کے بغیر فیصلہ غیر آئینی ہے ۔

مزید : اسلام آباد