کابل میں رکن پارلیمنٹ کے گھر پرمسلح افراد کا حملہ،5افراد ہلاک

کابل میں رکن پارلیمنٹ کے گھر پرمسلح افراد کا حملہ،5افراد ہلاک
کابل میں رکن پارلیمنٹ کے گھر پرمسلح افراد کا حملہ،5افراد ہلاک

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)کابل میں رکن پارلیمنٹ کے گھر پرمسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں5افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کابل کے علاقے ہلمند میں رکن پارلیمنٹ میر ولی کی رہائش گاہ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا،حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسز پر بھی فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجے میں میرولی کا بیٹا، 2پوتے اور سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے، سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے اس دوران پوا علاقہ میان جنگ کا منظر پیش کر رہا تھا۔

سکیورٹی فورسز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور مزید نفری طلب کرکے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی