طیارے کو فلم کی شوٹنگ کیلئے دینے اور اس کی فروخت کے معاملےکی تحقیقات ،قائم مقام سی ای اوبرینٹ ہلٹن کورخصت پرجانے سے روک دیاگیا

طیارے کو فلم کی شوٹنگ کیلئے دینے اور اس کی فروخت کے معاملےکی تحقیقات ،قائم ...
طیارے کو فلم کی شوٹنگ کیلئے دینے اور اس کی فروخت کے معاملےکی تحقیقات ،قائم مقام سی ای اوبرینٹ ہلٹن کورخصت پرجانے سے روک دیاگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی آئی اے کا طیارہ اسرائیلی فلم کی شوٹنگ کیلئے دینے اور طیارے کی جرمنی کے میوزیم کوخلاف ضابطہ فروخت کی تحقیقات جاری ہیں جس پر پی آئی اے کے قائم مقام سی ای اوبرینٹ ہلٹن کورخصت پرجانے سے روک دیاگیا۔

نجی ٹی و ی جیونیوز کے مطابق جرمن شہری برینٹ ہلٹن کرسمس اورنیوایئرکی چھٹیوں پرکل سے بیرون ملک جاناچاہتے تھے لیکن طیارے کو فلم کی شوٹنگ کیلئے دینے اور اس کی فروخت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جس پر انہیں بیرون جانے سے روک دیا گیاہے۔برینٹ ہلٹن کوروکنے کی ایوی ایشن ڈویژن ذرائع نے تصدیق کردی۔

مزید : قومی