ماں بننے پر خواتین کے دماغ میں کیاتبدیلی آتی ہے؟ایسا جواب کہ جان کر آپ خداکی قدرت پر عش عش کراٹھیں گے

ماں بننے پر خواتین کے دماغ میں کیاتبدیلی آتی ہے؟ایسا جواب کہ جان کر آپ خداکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) ماں بننے کا عمل ایک انتہائی خوبصورت عمل ہے اور یہ نعمت خداوندی ہے۔اب ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ بچے کی پیدائش کے فوری بعد خاتون کے دماغ میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جس کی وجہ سے بچے اور اس کے درمیان تعلق مضبوط ہوتا ہے اور یہ عمل دو سال تک برقرار رہتا ہے۔25ماﺅں کے دماغی سکین میں یہ بات سامنے آئی کہ ان کے اندر تبدیلیاں پیدا ہوئی ہیں اور وہ دوسال تک اس طرح رہئیں۔سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ دماغی عمل میں تبدیلی کی وجہ سے خواتین کی یاداشت پر اس کا کوئی منفی اثر نہیں ہوتا۔
یونیورسٹی آف آٹونوماڈی بارسیلونااور لیڈین یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں سائنسدانوں نے 25خواتین کے دماغوں کا موازنہ ایسے 19افراد کے ساتھ کیا جو پہلی بار باپ بنے تھے، 17ایسے مرد جن کی اولاد نہ تھی اور 20ایسی خواتین جنہوں نے کبھی بچوں کو جنم نہ دیا تھا۔ سائنسدانوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب سکیننگ کے دوران انہیں یہ پتا لگا کہ دماغ میں grey matterکم تھا۔ دماغ میں یہ ایسا مادہ ہوتا ہے جو کہ نیوران سیلزاور اس طرح کے مواد سے مل کر بنتا ہے۔یہ مادہ دماغ کے اس حصے میں کم ہوا تھا جو معاشرتی طور پر لوگوں سے گھلنے ملنے میں اپناکردارادا کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کی وجہ سے ماﺅں میں اپنے بچوں کے ساتھ انسیت بڑھنے کے ساتھ وہ اپنا ماں والا کردار نبھانے کے قابل ہوتی ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -