قومی ٹیم کے کوچ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا:شہباز احمد

قومی ٹیم کے کوچ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا:شہباز احمد
قومی ٹیم کے کوچ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا:شہباز احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد کا کہنا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

سپرسٹار شان شاہد پاک بھارت دوستی کے حامی نکلے
سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہبازاحمد کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے لیے کوچ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا جب کہ جرمن کوچ کرسچین بلانگ سے بھی کوچنگ کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا۔شہباز احمد کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کوچ کا آپشن موجودہے، 30 دسمبر کو سکھر میں پی ایچ ایف کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان نے گزشتہ دنوں اپنے عہدے سے استعفی دیا جس کے بعد انہیں سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے جب کہ قومی ٹیم کے کوچ کے لیے غیر ملکی کوچ سے رابطوں کی خبریں زیرگردش ہیں تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی نام سامنے نہیں آسکا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

کھیل -