محکمہ زراعت کے تحت جاری 2ڈاٹ پراجیکٹ کے سلسلہ میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم

محکمہ زراعت کے تحت جاری 2ڈاٹ پراجیکٹ کے سلسلہ میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم

  

ملتان(اے پی پی )محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے تحت جاری 2۔ڈاٹ پراجیکٹ کے سلسلہ میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا گیا ہے تاکہ اس پراجیکٹ کے مقاصد کے بروقت حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس منصوبہ کے تحت حاصل کردہ اور تجزیہ شدہ نمونہ جات ضلعی اور ڈویژنل زرعی لیبارٹریز کے متعلق معلومات موبائل ایپ پر دستیاب ہوں گی۔ اس پراجیکٹ کے تحت نئی ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس کے استعمال سے مٹی کے نمونے حاصل کرنے اور تجزیہ کے دوران درپیش رکاوٹوں کو دور کردیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ظہور احمد نے کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے کمیٹی روم میں منعقدہ متعلقہ افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت (توسیع) رانا احمد منیر کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹرز چوہدری نیاز احمد، جمشید خالد سندھو، چوہدری محمد شفیع، سردار محمد جمیل سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، زراعت آفیسرز ٹیکنیکل اور سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کے افسران نے بھی شرکت کی،انہوں نے مزید بتایا کہ اس پراجیکٹ کے تحت پہلے مرحلہ میں صوبہ کے تین اضلاع لودھراں، لاہور اور حافظ آباد میں ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی جاچکی ہے۔

مزید :

کامرس -