سٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز تیزی ، انڈیکس 288پوائنٹس ریکور

سٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز تیزی ، انڈیکس 288پوائنٹس ریکور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی( آن لائن )کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے اور 100انڈیکس میں 288پوائنٹس کا اضا فہ ہو ا ہے۔تفصیل کے مطابق بدھ کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہتری کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100انڈیکس 288پوائنٹس کی بہتری کے بعد 38ہزار 208پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ کاروبار کے دوران 7کروڑ 49لاکھ 76ہزار 650شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 4ارب 25کروڑ 37لاکھ 50ہزار 108روپے تھی

مزید :

کامرس -