ممتاز تاجر رہنما منورمغل مرحوم کی تیسری برسی کے موقع پر اسلام آباد چیمبر میں قرآن خوانی

ممتاز تاجر رہنما منورمغل مرحوم کی تیسری برسی کے موقع پر اسلام آباد چیمبر میں ...

  

اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر منور مغل مرحوم کی تیسریی برسی کے موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں مرحو م کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں تاجر برادری کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔سابق سنیٹر ڈاکٹر وسیم شہزاد، راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے گروپ لیڈر سہیل الطاف اوراسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدور سمیت دیگر ممتاز شخصیات نے بھی قرآان خوانی کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید، سینئر نائب صدر محمد نوید ، نائب صدر نثار مرزا اور فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین خالد جاویدنے تمام شرکاء کا قرآن خوانی میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا تاجروں و صنعتکاروں کی بڑی تعداد میں قرآن خوانی میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ منورمغل مرحوم تاجر برادری کے ہردل عزیز لیڈر تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک بے لوث تاجر رہنما تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی تاجر برادری کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھی اور جب بھی کوئی مقامی تاجر و صنعتکار کسی مشکل میں پڑتا تو منور مغل مرحوم فوری طور پر اس کی مدد کو پہنچ جاتے تھے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منور مغل مرحوم کے مشن کو جاری رکھا جا ئے گا تا کہ تاجرو صنعتکار برادری کے مسائل حل ہوں اور وہ ایک سازگار ماحول میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے سکیں جس سے معیشت مستحکم ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ منور مغل مرحوم نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا اور چیمبر کے ممبران ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مشن کو آگے بڑھانے کا سب سے بہترین طریقہ خلوص دل نے تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ کیلئے کام کرنا ہے اور ہم ہمیشہ اسی اصول پر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔ تقریب کے اختتام پرپیر خورشید احمد قادری صاحب نے مرحوم کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعا کی ۔

#/s#

*****

مزید :

کامرس -