صنعتکار وتاجر رہنماؤ ں کا کوئٹہ چرچ سانحہ پر افسو س کا اظہار

صنعتکار وتاجر رہنماؤ ں کا کوئٹہ چرچ سانحہ پر افسو س کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)صنعتکار وتاجر رہنماؤ ں نے کوئٹہ چرچ سانحہ پر افسو س کا اظہار کر تے ہوئے مسیحی برادری سے اظہارِ تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گر د پاکستان کا امن تباہ نہیں کر سکتے پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں ملک کا سر مایہ ہیں جن کو تحفظ اور بنیادی سہولیات دینا حکو مت کی اولین تر جیح ہو نی چائیے۔اپنے مذمتی بیان میں سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک،آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر، آ ل پاکستان بزنس فورم کے صدر ابراہیم قر یشی ، ویمن چیمبر آف کامرس کی صدر فلاحت عمران ، سابق صدر شازیہ سلیمان ، لاہور ٹر یڈرز الائنس کے صدر صفد ر بٹ ، گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق ،لاہو چیمبر کے صدر طاہر جاوید ملک ، اعظم کلاتھ بورڈ کے صدر حافظ عابد علی اورپیاف کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ دہشت گر دوں نے کوئٹہ چرچ پر خود کش دھماکہ کر کے امن وامان تباہ کر نے کی کوشش کی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے فوری ایکشن لینے پر بڑے نقصان سے بچا جا سکا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ چرچ حملے پر مسیحی برادری سے افسوس بھی کرتے ہیں اور اظہارِ یکجہتی بھی۔ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ اِن سے مساجد، امام بارگاہیں اور مزارات تک محفوظ نہیں۔ قوم انشاء اللہ مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے اور ایسے عناصر کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔

مزید :

کامرس -