سمیڈاکا جنوبی پنجاب کی خواتین میں کاروباری رجحان کو فروغ دینے میں بنیادی کردار

سمیڈاکا جنوبی پنجاب کی خواتین میں کاروباری رجحان کو فروغ دینے میں بنیادی ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سمیڈا‘ نے جنوبی پنجاب کی خواتین میں کاروباری رجحان کو فروغ دینے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے جس کی بدولت آج جنوبی پنجاب کی خواتین کی ایک بڑی تعداد قومی اقتصادی دھارے کا فعال حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ویمن چیمبر آف کامرس ملتان کی صدر محترمہ فلضہ ممتاز نے سمیڈا کے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ سیل کی ہیڈ و ڈپٹی جنرل مینیجر تانیہ بٹر سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ تانیہ بٹر نے سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیر ایوب کو اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سمیڈا نے چند برس پہلے جنوبی پنجاب کی کاروباری خواتین کو قومی نمائشوں میں شرکت کے جو مواقع فراہم کئے اور ان میں معیاری کاروباری طور طریقوں کے فروغ کیلئے جو تربیتی پروگرام منعقد کئے انکی بدولت اب جنوبی پنجاب کی خواتین ویمن چیمبر کی ممبر بن کر اپنی اقتصادی خود مختاری کو مزید فروغ دے رہی ہیں۔ دریں اثناء سمیڈ ا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیر ایوب خان نے سمیڈا کے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ سیل کی ہیڈ کو اے سی سی اے کے اشتترک سے منعقدہ حالیہ قومی بزنس کانفرنس برائے خواتین میں بطو ر پینلسٹ مدعو کرنے اور کاروباری ترقی میں سمیڈا کی خدمات کا اعتراف کرنے پر ملتان چیمبر کی صدر فضہ ممتاز کا شکریہ ادا کیا ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ سمیڈا کے تحت جنوبی پنجاب کی خواتین کیلئے و یمن چیمبر ملتان کے ساتھ مل کر مزیدتربیتی پروگرام تشکیل دیئے جائیں گے۔

مزید :

کامرس -