ایف بی آر کا معروف گلوکار عارف لوہار کو نوٹس

ایف بی آر کا معروف گلوکار عارف لوہار کو نوٹس
ایف بی آر کا معروف گلوکار عارف لوہار کو نوٹس

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھر میں آواز کا جاود جگانے اور پاکستان کانا م بلند کرنے والے معروف گلوکار عارف لوہار کو ایف بی آر نے نوٹس بھجوادیا،جس میں ان کو پندرہ دن کا ٹائم دیا گیا ہے جبکہ ان کی تین سال کی آمدن کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

فلم پدماوتی کی ریلیزرواں سال کے آخر تک واضح ہو جائے گی:شاہد کپور

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار عارف لوہار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گزشتہ تین برس کی آمدن کی تفصیلات طلب کر لیں، گوشواروں میں ظاہر کی گئی آمدن پر بھی تحفظات کا اظہار کر دیا ایف بی آر نے پندرہ دن میں تفصیلات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔

دوسری طرف عارف لوہار نے ٹیکس نہ دینے سے متلعق خبروں کی تردید کر دی، کہتے ہیں کبھی آمدنی نہیں چھپائی، ٹیکس باقاعدگی سے دیتا ہوں، ایف بی آر کو غلط فہمی ہوئی ہے جو جلد دور کر دوں گا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

تفریح -علاقائی -پنجاب -لاہور -