ممبئی میں سجا ’’زی سنے ایوارڈز‘‘2018 کا رنگا رنگ میلہ

ممبئی میں سجا ’’زی سنے ایوارڈز‘‘2018 کا رنگا رنگ میلہ
 ممبئی میں سجا ’’زی سنے ایوارڈز‘‘2018 کا رنگا رنگ میلہ

  

ممبئی(آن لائن)ممبئی میں حال ہی میں زی سینے ایوارڈز 2018 کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں بالی وڈ انڈسٹری کے متعدد نامور ستاروں نے شرکت کی۔ایوارڈز تقریب میں بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف، اداکار شاہد کپور، سدھارتھ ملہوترا اور پریانکا چوپڑہ سمیت دیگر نے اپنی شاندار پرفارمنسز سے چار چاند لگا دیئے۔ایونٹ میں سب ہی اسٹارز فیشن کے نت نئے انداز کے ساتھ جلوہ گر ہوئے اور ایک دوسرے کے ساتھ خوب تصاویر لیں جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہور ہی ہیں۔بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی زی سینے ایوارڈز 2018 کی تقریب میں شرکت کی جو گزشتہ کئی عرصہ سے نیویارک میں اپنے نئی سیریز 'کوائنٹکو 3' کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود تھیں۔پریانکا چوپڑا کو 'گلوبل آئیکون ایکسٹرا آرڈنری ایوارڈ' سے بھی نوازا گیا۔زی سینے ایوارڈز 2018 بالی وڈ خانز کی فلموں کے نام نہیں رہا اور 'ہندی میڈیم'، 'بدری ناتھ کی دلہنیا'، 'ٹوائلٹ ایک پریم کتھا' جسیی فلمیں بازی لے گئیں۔

تقریب میں بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو 'ایکسٹرا آرڈنری لیجنڈ ایوارڈ' سے نوازا گیا جب کہ فلم نگری میں 25 سال مکمل کرنے پر شاہ رخ خان کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔

مزید :

کلچر -