ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کا الحمراء آرٹ میوزیم کا دورہ کیا

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کا الحمراء آرٹ میوزیم کا دورہ کیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء کیپٹن عطا محمد خان کی زیر سر پرستی الحمراء کلچرل کمپلیکس (قذافی سٹیڈیم)میں قائم ہونے والے الحمراء آرٹ میوزیم کا دورہ کیا اور اسے فنون لطیفہ کی ترویج و ترقی کے لئے خوش آئندہ قرار دیا۔انہیں ایڈیشنل سیکرٹری ثقافت پنجاب ثمن رائے نے الحمراء آرٹ میوزیم پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ثقافت پنجاب سارہ حنا عادل پرویز اور ڈپٹی ڈائریکٹر الحمراء کلچرل کمپلیکس نوید بخاری بھی موجود تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول نے ایڈیشنل سیکرٹری ثقافت پنجاب ثمن رائے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیااورایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء کیپٹن عطا محمد خان اس کارنامے کو تاریخی قرار دیا۔

مزید :

کلچر -