شیلا چوہدری آج سے نئے ڈرامہ میں پرفارم کریں گی

شیلا چوہدری آج سے نئے ڈرامہ میں پرفارم کریں گی
 شیلا چوہدری آج سے نئے ڈرامہ میں پرفارم کریں گی

  

لاہور(فلم رپورٹر)ملتان سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ و پرفارمرشیلا چوہدری آج سے شالیمار تھیٹر میں رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق کے نئے ڈرامہ میں پرفارم کریں گی۔شیلا چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے ملتان میں پیش کئے جانے والے بے شمار ڈراموں میں پرفارم کیا ہے مگر لاہور میں پہلی مرتبہ پرفارم کررہی ہوںیہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں لاہور اپنا پہلا ڈرامہ ڈاکٹر اجمل ملک جیسے نامی گرامی ڈائریکٹر کے ساتھ کررہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں نے اس ڈرامہ کے لئے نئے ڈریسز اور ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں مجھے یقین ہے کہ عوام کو میری پرفارمنس پسند آئے گی۔میں نے اپنے کیرئیر کے دوران ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔میں نے شوبز کی دنیا میں اپنے منفرد کام کی وجہ سے نام بنایا ہے۔

مزید :

کلچر -