جلد وہ مقام ملا جس کیلئے لوگ برسوں محنت کرتے ہیں،دانیا انور

جلد وہ مقام ملا جس کیلئے لوگ برسوں محنت کرتے ہیں،دانیا انور
 جلد وہ مقام ملا جس کیلئے لوگ برسوں محنت کرتے ہیں،دانیا انور

  

انڈسٹری میں پیسے لگا کرکبھی بھی کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی،اداکارہ و ماڈل کی گفتگو

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل دانیا انور نے کہا ہے کہ اب نئے دور کے حساب سے ہر چیز بدل رہی ہے۔ہمارے معاشرے کی پرانی اقدار بھی آہستہ آہستہ تبدیل ہورہی ہیں۔لالی ووڈ کو ملکی اقدار سامنے رکھ کر کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جب شوبزکی دنیا میں

قدم رکھا توشروعات ماڈلنگ سے ہی کی لیکن پھرمختلف گلوکاروں کے گیتوں میں ماڈلنگ کرتے ہوئے ایکٹنگ کا موقع ملا۔ ٹی وی ڈراموں اورفلم میں کام کیا۔یہ سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔میں نے اپنی زندگی میں ایک ہی چیزسیکھی ہے کہ ہمیں ہرروز کچھ نہ کچھ نیا سیکھنا چاہئے۔دانیا انور نے کہا کہ پیسے لگا کرکبھی کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی۔ ہرکوئی چاہتا ہے کہ وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جائے لیکن اس کے لئے محنت ضروری ہے۔ اسی عزم کے ساتھ شوبزانڈسٹری میں کام کررہی ہوں۔مجھے بہت جلد وہ مقام مل گیا ، جس کے لئے لوگ برسوں محنت کرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -