خود کو بالکل بھی50 برس کا محسوس نہیں کرتا:شاہ رخ خان

خود کو بالکل بھی50 برس کا محسوس نہیں کرتا:شاہ رخ خان
 خود کو بالکل بھی50 برس کا محسوس نہیں کرتا:شاہ رخ خان

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو فلم انڈسٹری میں 25 سال مکمل کرنے پر زی سین ایوارڈ 2018 سے دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر اداکار شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں 25 برس مکمل کر لئے ہیں ،وہ خود کو بلکل 50 برس کے شخص کی طرح محسوس نہیں کرتے اورمداحوں کو تفریح فراہم کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ ممبئی میں آئے تو ان کا خیال تھا کہ وہ یہاں 2 سال کام کرنے کے بعد دہلی واپس چلے جائیں گے لیکن پھر میری فلموں کو باکس آفس پر کامیابی ملنے لگی اور پلک جھپکتے ہی 25 سال گزر گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ 50 سال کے ہو گئے ہیں اور گزشتہ 25 سالوں میں کچھ بھی نہیں بدلا ہے، میرے مداح مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں ،ان کی مجھے فلموں میں دیکھنے کے حوالے سے حمایت و تعاون اور پسند کبھی نہیں بدلی، مجھے اپنی عمر محسوس نہیں ہوتی بلکہ میں اپنی پوری زندگی لوگوں کو تفریح فراہم کرنا چاہتا ہوں۔

مزید :

کلچر -