رفعت علی قیصر کی خدمات کے اعتراف میں تقریب 26دسمبرکوہو گی

رفعت علی قیصر کی خدمات کے اعتراف میں تقریب 26دسمبرکوہو گی
 رفعت علی قیصر کی خدمات کے اعتراف میں تقریب 26دسمبرکوہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) سینئر رائٹر و ڈائریکٹر رفعت علی قیصر کی خدمات کے اعتراف میں 26دسمبرکو ان کے ساتھ خصوصی شام منائی جائے گی۔ پروڈیوسر و ڈائریکٹر عاصمہ بٹ نے چالیس سا ل تک ٹی وی اور تھیٹر میں خدمات انجام دینے والے سینئر رائٹر ڈائریکٹر رفعت علی قیصر کے اعزاز میں 26 دسمبر کو روالپنڈی آرٹ کونسل میں شام کا اہتمام کیا ہے جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے اداکار شرکت کریں گے۔ یادرہے کہ اداکار باطن فاروقی ،جہانگیر خانی جانی ، نعیم خان کا شمار رفعت علی قیصر کے شاگردوں میں ہوتا ہے ۔ا س حوالے سے عاصمہ بٹ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی خدمت کے اعتراف میں تاحیات پنشن دی جاتی ہے۔
جبکہ فنکاروں کو کچھ بھی نہیں ملتا ۔ ہمیں سینئر فنکاروں کو وہ عزت واحترام دینا چاہیے جس کے وہ حق دار ہوتے ہیں تاکہ ان کو احساس ہوسکے کہ لوگ آ ج بھی ان سے کس قدر محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر فنکاروں کے ساتھ شام منانے کا سلسلہ لاہور ، کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی ہونا چاہیے ۔

مزید :

کلچر -