پیپلزپارٹی عوام کے دلوں پر راج کرنے والی پارٹی ہے: بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی عوام کے دلوں پر راج کرنے والی پارٹی ہے: بلاول بھٹو
 پیپلزپارٹی عوام کے دلوں پر راج کرنے والی پارٹی ہے: بلاول بھٹو

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو نےکہا ہےکہ بی بی شہید نے پاکستان میں جمہوریت کی بقا کے لیے قربانی دی ڈکٹیٹر کے منع کرنے کے باوجود شہید بینظیر بھٹو پاکستان آئی پیپلزپارٹی عوام کے دلوں پر راج کرنے والی پارٹی ہے۔ 

حلقہ بندیوں سے متعلق بل کی منظوری میں پیپلز پارٹی کا کردار اہم قابل ستائش ہے: ڈاکٹر مصدق ملک

بلاول بھٹو آج رات گئے عمرکوٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہے تھے بلاول بھٹو نے ویڈیو لنک کے ذریعے عوام پیپلزپارٹی کے کارکنوں پیپلزپارٹی کے بلدیاتی نماہندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے بلاول بھٹو نےکہا کہ بی بی شہید نے تیس عوام کے حقوق کےلیے جہدوجہد اور عوام کی خدمت کی شہید بینظیر بھٹو کے نظریات وافکار آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ وجاوید ہے پیپلزپارٹی کی صورت میں یہ قافلہ چلتا رہے گا بلاول بھٹو نےکہا کہ میں بھی بی بی شہید کے اصولوں پر کاربند ہو جلسے میں شریک لوگوں کارکنوں پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ "27"دسمبر میں بی بی شہید کی برسی کے موقع بھرپور شرکت کرکے دنیا کو بتادیں کہ بی بی شہید کا قافلہ تھمے گا نہیں ہمارے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے پیپلزپارٹی آہندہ عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گی بلاول بھٹو نےکہا کہ میری والدہ نے آخری دم تک مٹی کا دفاع کیا بلاول بھٹو کے ویڈیو لنک خطاب کو سننے کے لیے عوام اور پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کارکنان خواتین رہنماؤں کی بڑی تعداد میں شرکت کی

 

مزید :

قومی -سیاست -