ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کی اپ گریڈٖیشن ، میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے فنڈز جاری

ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کی اپ گریڈٖیشن ، میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں آؤٹ ڈور، لیبر روم، ایمرجنسی بلاک اور گائنی کی بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوٹ اسد اللہ میں ڈسپنسری کی تعمیر کر دی گئی ہے اور ڈسپنسری میں سپیشل لیبر روم کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ سوڈیوال ڈسپنسری کو 20بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنا دیا گیا ہے جس میں آؤٹ ڈور کی سہولیات اور جدیدمیڈیکل آلات کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں منشی ہسپتال کے لیبر روم میں سول ورک کا کام مکمل کر دیا گیا ہے اور میاں منشی ہسپتال کے لیبر روم میں گائنی سے متعلقہ جدید مشینری رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں منشی ہسپتال کے آرتھو پیڈک وارڈ کیلئے جدید مشینری و میڈیکل آلات نصب کر نے کے ساتھ ڈائیگناسٹک کی سہولیات کا کام بھی مکمل کردیاگیا ہے اور میاں منشی ہسپتال کے ٹراما سنٹر کی تعمیر کا کام بھی مکمل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں منشی ہسپتال میں آلات کی خریدار ی، ریڈیالوجسٹ ،سرجری اور ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ کیلئے فنڈز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ پبلک ہیلتھ نرسنگ سکول کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کر دیا گیا ہے اورفلٹر کلینک سنت نگر لاہور کی تزئین و آرائش کاکام مکمل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزنگ ہسپتال میں ایمرجنسی بلاک کی تعمیر کا کام مکمل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ہسپتال سوامی نگر میں نئے آئی ڈیپارٹمنٹ کی تعمیر کو مکمل کر دیا گیا ہے اورآئی ہسپتال سوامی نگر میں گائنی ڈیپارٹمنٹ کو فعال کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ پروگرام کیلئے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی ہسپتال بلال گنج لاہور میں ٹیوب ویل کی تنصیب اور ایمر جنسی بلاک کا کام مکمل کر دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ اربن اور رورل ڈسپنسریوں کیلئے جدید آلات و مشینری کاکام بھی مکمل کر دیا گیا ہے اورآر ایچ سی رائیونڈ لاہور میں ایمبولینس ، یو پی ایس اور واٹر کولر کی خریداری کیلئے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام رورل ہیلتھ سنٹرز کیلئے آلات کی خریداری کیلئے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں

ہسپتال

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -