پنجاب میں سرمایہ کاری کے معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،عزیز الرحمن چن

پنجاب میں سرمایہ کاری کے معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ملکی معیشت نازک موڑ پر کھڑی ہے حکومت معاشی معاملات پر زمینی حقائق کے برعکس نعرے لگا رہی ہے اور تصوراتی اعداد و شمار پر انحصار کر کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے حکومت نے موثر اقدامات نہ کئے تو معاشی مسائل مزید خراب ہوجائینگے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت مسلسل تنزلی کا شکار ہے اور حکومت کی جانب سے خاطر خوا اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے تباہی کے دھانے تک پہنچ چکی ہے بڑا صوبہ ہونے کی حیثیت سے پنجاب کو تجارت و سرمایہ کاری کے معاملات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے پنجاب میں افرادی قوت کو سالانہ دس لاکھ ملازمتوں کی ضرورت ہے جبکہ انرجی بحران کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر محنت مزدوری کرنے والے افراد بھوک اور افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

عزیز الرحمن چن

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -