کرسمس پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں

کرسمس پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)یونین کونسل 213کے چیئرمین سہیل محمود بٹ راڈو والے نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی ہمارے بہن اور بھائی ہیں ہم ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں دشمن نے کوئٹہ میں چرچ پر حملہ کرکے ان کی خوشیوں کو ماند کرنے کی گھٹیا کوشش کی تھی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ سیکورٹی والوں نے قوم کو بڑے نقصان سے بچا لیا ۔وہ اپنی یونین کونسل میں کرسمس تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔سہیل محمود بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں ہمارا مضبوط حصہ ہیں انہوں نے بھی پاکستان کی تعمیرو ترقی میں بڑا اہم رول ادا کیا ہے اور پاکستان کے لیڈر میاں محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کام کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کا وزیر خزانہ ایک مسیحی کامران مائیکل کو بنایا اور عملی طور پر ثابت کیا کہ وہ کس قدر اقلیتوں کی عزت کرتے ہیں ۔

سہیل بٹ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -