آرمی چیف کا پارلیمنٹ میں سوالوں کے جواب دینا اچھی روایت ہے

آرمی چیف کا پارلیمنٹ میں سوالوں کے جواب دینا اچھی روایت ہے

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے آرمی چیف کی جانب سے پارلیمنٹ میں سوالات کے جواب دینے کے حق میں قرارداد جمع کرادی۔یہ حکومت اور فوج کے درمیان اچھے تعلقات کا ثبوت ہے۔پاکستان میں مضبوط اور پائیدار جمہوریت کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔آرمی چیف کی جانب سے پارلیمنٹ میں سوالات کے جواب دینا ایک اچھی روایت ہے۔۔تمام اداروں کو ملکر ملکی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی۔کچھ ملک دشمن قوتیں سول اور ملٹری تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کرتی ہیں ۔لیکن آرمی چیف نے منتخب ایوان کے سامنے سوالوں کے جوابات دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں تمام ادارے اور ان کے سربراہ منتخب حکومت کو جوابدہ ہیں اور پاکستان میں امن کے قیام کیلئے متحد ہیں۔

حنا پرویز

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -