آخری سال منصوبے بنانا عوام سے مذاق ہے،مہرین انور راجہ

آخری سال منصوبے بنانا عوام سے مذاق ہے،مہرین انور راجہ

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ حکومت اپنے آخری سال نئے منصوبے بنا رہی ہے ،آخری سال منصوبے بنانا عوام سے سنگین مذاق ہے ، چار سال تک کچھ نہ کرنے والے اب متحرک ہوگئے ہیں اور عوام کو نئے خواب دیکھار ہے ہیں۔

، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہیں اور وہ پیپلزپارٹی سے امیدیں لگائے ہوئے ہیں ، عوام جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ہی عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی ، آصف علی زرداری ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں ، ہر سیاستدان ان سے ملنے کی خواہش رکھتا ہے ،آصف علی زرداری نے ملک کی ترقی کے لئے ریکارڈ کام کیا ہے،،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں اور جمہوری نظام کو استحکام بخشا ہے ، عوام اب پھر آصف علی زرداری کی طرف دیکھ رہے ہیں

مہرین

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -