طلبا وطالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ

طلبا وطالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ

  

لاہور (جنرل رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں عشرۂ تقریبات یوم قائداعظمؒ کے سلسلے میں آج دس بجے صبح کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ’’ ہماری نجات پیغمبر اسلامﷺ کے اسوۂ حسنہ پر چلنے میں ہے( قائداعظمؒ ) ‘‘ ہو رہا ہے جس کی صدارت گولڈ میڈلسٹ کارکن تحریک پاکستان محمد ارشد چوہدری کریں گے۔ دریں اثناء ایوان قائداعظمؒ ، جوہر ٹاؤن لاہور میں تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن میاں محمد ابراہیم طاہر ’’قائداعظم محمد علی جناحؒ سے ملاقات‘‘کا احوال بیان کریں گے۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

تقریری مقابلہ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -