3کروڑ80لاکھ ان پڑھ افراد حکومتی دعوؤں کی نفی ہے،یاسر گیلانی

3کروڑ80لاکھ ان پڑھ افراد حکومتی دعوؤں کی نفی ہے،یاسر گیلانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب میں 3 کروڑ80 لاکھ افراد کا ان پڑھ ہونا حکومتی دعوؤں کی نفی ہے 30 سال سے اقتدار کے مزے لوٹنے والا شریف خاندان پنجاب کے عوام کے لئے کچھ نہیں کر سکا اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ مختلف ادوار میں حکومتوں نے تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کیا جس کی سب سے بڑی مثال تعلیم کے بجٹ پر قومی مجموعی پیداوار کا 2 فیصد سے بھی کم خرچ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک آپ قومی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کا ساڑھے چار فیصد حصہ تعلیم کے لیے مختص نہیں کریں گے اس ملک میں یہ جو ایمرجنسی کے نعرے ہیں اور یہ جو ڈرامے ہیں یہ ایسے ہی رہیں گے

یاسر

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -