تحریک انصاف انتخابات میں کلین سویپ کریگی،ولید اقبال

تحریک انصاف انتخابات میں کلین سویپ کریگی،ولید اقبال

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال نے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کلین سویپ کریں گے،عدلیہ کیخلاف نااہل نوازشریف کی مہم بری طرح ناکام ہوگی، وارڈز کی سطح تک تنظیم کومنظم کیا، یونین کونسل کی سطح کے عہدیدار پر بھاری ذمہ داری ہے۔ گزشتہ روز تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے یونین کونسلوں کے چیئرمین، وائس چیئرمین اورامیدواروں کا ولیداقبال کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے تجاویز پیش کی گئیں۔ ولید اقبال نے صدارتی میں کہاکہ میاں نوازشریف کی طرح میاں شہبازشریف بھی نااہل ہونگے۔

، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، تحریک انصاف مظلوموں کی جنگ میں ہر اول دستہ ہے، حکمران جماعت کے ہر عہدیدارکے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردی جائیں، دھاندلی ،آراوز والا کام اس بار نہیں چلے گا، ہر دروازہ کھٹکھٹاکرووٹرز سے رابطہ کریں۔

ولید اقبال

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -