تین روزہ پولیو مہم اختتام پذیر،ٹارگٹ پورا کر لیا گیا

تین روزہ پولیو مہم اختتام پذیر،ٹارگٹ پورا کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) شہربھرکی یونین کونسلزمیں انسدادِ پو لیو مہم کے آخری روز ٹیموں نے گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے ۔ڈی سی لاہور نے پو لیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں رکھے گئے ٹارگٹ کو پورا کر لیا گیا ہے اور کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کے لیے21 اور22دسمبر کو دو دن بطور کیچ اپ ڈے رکھے گئے ہیں۔
جس میں رہ جا نے والے 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو مہم