خلیجی ممالک سعودی حکمرانوں اور حوثیوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھائیں،علماء

خلیجی ممالک سعودی حکمرانوں اور حوثیوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھائیں،علماء

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے قائدین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی،حضرت میاں ولید احمد شرقپوری،حضرت پیر سیدنوید الحسن مشہدی،مفتی میاں تنویر احمد کوٹلوی،مفتی محمد عابد جلالی،پیر سید محمد خرم ریاض شاہ رضوی،پیر محمد اقبال ہمدی،ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی،پیر سید محمد ضیاء السلام شاہ گیلانی،علامہ محمد عبد الرشید اویسی،صاحبزادہ محمد داؤد رضوی،خواجہ محمد حسن باروی،پیر محمد امین اللہ سیالوی، صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سعودی حکمرانوں سے اختلافات کو آڑ بنا کر حجاز مقدس پر بارود برسانے کی کسی کواجازت نہیں دیں گے۔ حرمین شریفین کی وجہ سے سرزمین عرب کا چپہ چپہ مقدس ہے یمن کے حوثی باغیوں کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے ۔سعودی حکمرانوں کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔وہ اپنے اقتدار اور مفادات کے تحفظ کیلئے سرزمین حرمین شریفین کا تقدس مت پامال ہونے دیں۔ خلیجی ممالک سعودی حکمرانوں اور حوثیوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھائیں ۔ عرب دنیا میں معمولی سانحہ پر پوری مسلم دنیا اضطراب کا شکار ہوجاتی ہے ۔

اشرف جلالی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -