پانامہ فیصلہ کے بعد نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی،جمشید چیم

پانامہ فیصلہ کے بعد نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی،جمشید چیم

  

ہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ فیصلے کے بعد نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی ہے اور وہ زور زبردستی کر کے دوبارہ انٹری کی کوشش میں ہیں ،عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی اسے انشا اللہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے، آئندہ عام انتخابات ملک کی سمت کا تعین کریں گے اور اس میں نوجوانوں کا کلیدی کردارہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 124کے مرکزی دفتر میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر ویمن ونگ مسرت جمشید چیمہ ،چوہدری عبد الرحمن، میاں افتخار، میاں آصف، زاہد نقی عباد ،حافظ محسن اور آئی ایس ایف کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ جمشید چیمہ نے کہا کہ نواز شریف کی قومی اداروں کے خلاف مہم کسی طرح بھی ملک کے مفاد میں نہیں اور عوام اس کی وجہ سے شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ نواز شریف کہتے ہیں کہ عوام ان کے ساتھ ہیں حالانکہ نیب عدالت میں پیشی کے وقت نواز شریف وکلاء سے ساتھ دینے کی درخواست کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی سیاست کے لئے اداروں کی ساکھ کو داغدار کرنے سے گریز کیا جائے وگرنہ اس پر عوام کی جانب سے بڑا سخت رد عمل آئے گا ۔

جمشیدچیمہ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -