گورنمنٹ منور مڈل سکول‘ وسن پورہ کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

گورنمنٹ منور مڈل سکول‘ وسن پورہ کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

  

ہور(پ ر)گورنمنٹ منور مڈل سکول‘ وسن پورہ ‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ ملتان روڈ‘لاہورکے طلبااور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ہائی سکول‘ علامہ اقبال ٹاؤن‘ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ عمر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن‘لندن اکیڈیمک پلان سکول‘ تاج پورہ کیمپس ،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ جی ٹی روڈ شاہدرہ‘گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ عباس نگر‘ شاہدر ہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد547تھی۔

منور سکول

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -