موجودہ نازک ملکی صورتحالی حکومتی نااہلی ہے،نصیر احمد نورانی

موجودہ نازک ملکی صورتحالی حکومتی نااہلی ہے،نصیر احمد نورانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان پنجاب کا اجلاس صدارت حافظ نصیر احمد نورانی کی صدارت میں منعقدہوا۔اجلاس میں رشید احمد رضوی ،علامہ اظہر حسین فاروقی،ملک محبوب الرسول قادری، حافظ احسان الحق نورانی،مولانا محمد سلیم ، مفتی جمیل رضوی،رشید احمد ظفر ایڈووکیٹ،میا ں عبدالرشید ،ملک جاوید قادری،مولانا پیر منیر قادری،عثمان محی الدین اور دیگر راہنماؤں نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیجمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ ملک اس وقت جس نازک دور سے گزر رہا ہے ۔
جوحکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کا شاخسانہ ہے ۔اس وقت ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور ملک بحرانوں کا شکار ہے حکمرانوں کی تباہ کن پالیسیوں کی وجہ سے غریب فاقہ کشی پر مجبور ہو کر خود کشیاں اور اپنے بچے فروخت کررہے ہیں مگر حکمران اپنے اقتدارکے غم میں مبتلا ہو کر وطن عزیز کو جہنم بنا رہے ہیں ملک میں اداروں کا ٹکراؤ بدترین سانحہ ہے حکمرانوں نے سپریم کورٹ اور افواج پاکستان جیسے اداروں سے ٹکراؤ شروع کررکھا ہے عدالت عظمیٰ کے احکامات کی تذلیل انہوں نے اپنا وطیرہ بنالیا ہے اور اب وہ ایسے حالات پیدا کررہے ہیں کہ اُن کو زبردستی کا شہید بنا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈکیتیاں اور قتل وغارت گری عروج پر ہے ۔
قاری زوار