مسلمانوں کے مسائل کی بڑی وجہ دین سے دوری ہے،ذکر اللہ مجاہد

مسلمانوں کے مسائل کی بڑی وجہ دین سے دوری ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور ( پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مسلمان قرآن و سنت سے دوری کی وجہ سے مسائل کی دلدل میں دھنستے چلے جا رہے ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہارگذشتہ روز انہوں نے پی پی 146میں خاتم النبین ؐ کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک وقوم کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے ساتھ نبٹنے کیلئے قرآن و سنت کے نظام کو اپنا نا ہو گا۔ خاتم البنی ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے علماء کرام اور صاحب علم و دانش کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ معاشرے سے شیطانی فتنوں کا خاتمہ ہو سکے اور اسلامی ریاست کی تکمیل کیلئے پر امن معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگوں کی زندگیوں میں آپﷺ کی بتائی ہوئے تعلیمات عام ہو ں گی تب ہی ملک میں تمام معاشرتی خرافات کا خاتمہ ہو سکے گا اور ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان تحفظ ناموس رسالتؐ پر یک جان ہیں اور آپﷺ کی ناموس کے تحفظ کیلئے مسلمان کسی قسم کا سمجھوتا کرنے کو تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور نظریہ پاکستان کے خلاف اُٹھنے والی ہر آواز کا مقابلہ کرنے کے پاکستانی عوام کو تیار رہنا ہوگا ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ معاشرے میں محبتیں عام کرنے اور نفرتوں کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کیلئے ملک کے علما ء کرام اور صاحب علم کو اپنا کردار کرنا ہوگا ۔

ذکر اللہ مجاہد

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -