امریکہ افغانستان میں شکست کا بدلہ پاکستان پر نہ اتارے،علامہ ممتاز

امریکہ افغانستان میں شکست کا بدلہ پاکستان پر نہ اتارے،علامہ ممتاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے امریکہ کی طرف سے پاکستان کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عدم تعاون کے الزام اور دھمکی آمیز بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دھمکیاں اسکی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں سترہ سال سے افغانستان میں اسکی سپر پاور کا غرور زمین بوس ہوچکا ہے جسکا الزام دوسروں کو ٹھہرکر اپنی جان چھڑانا چاہتا ہے علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ امریکہ افغان شکست کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے وہ اپنی شکست تسلیم کرکے افغانستان سے اپنابوریا بستر گول کرے ۔مرکز تحفظ ختم نبوت میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشتگرد تنظیم داعش کو اسلحہ فراہم کرنیوالا امریکہ کس منہ سے دہشتگردی کیخلاف بات کرتا ہے جبکہ پاکستان میں دہشتگردی کرانے کیلئے امریکہ ،بھارت اور اسرائیل نے افغان سرزمین کو بیس کیمپ بنا رکھا ہے اوروہ افغانستان میں دہشتگرد تیار کرکے پاکستان میں داخل کراکے دہشتگردی کرو ا رہے ہیں جو انکی منافقت کا واضح ثبوت ہے لیکن وہ اپنے ان تمام ترناپاک عزائم و مکروہ ارادوں میں مکمل طور پر ناکام و نامراد ہی رہیں گے۔
علامہ ممتاز