ریلوے افسران کا دورہ اسٹیشن،مسافروں کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا

ریلوے افسران کا دورہ اسٹیشن،مسافروں کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا

  

لاہور(نمائندہ پاکستان)سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر، مشیر برائے ریلویز انجم پرویز اور مینجنگ ڈائریکٹر اسٹیشن شاہ رخ افشار نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے مشترکہ دورے کے دوران اسٹیشن پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور اسٹیشن کی تزئین و آرائش کا جامع پلان بنایا۔اسٹیشن پر مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اسٹیشن پر مردوں اور خواتین کیلئے علیحدہ علیحدہ واش رومز بنانے کا فیصلہ کیا ساتھ ہی ساتھ اسٹیشن پر مسافروں کے بیٹھنے کیلئے کرسیوں اور بنچوں کا تسلی بخش اہتمام کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر لاہور ڈویژن کے ڈویژنل آفیسربھی موجود تھے۔جنہوں نے اسٹیشن پر مسافروں کیلئے سہولیات کو بہتر کرنے، اسٹیشن کی خوبصورتی بڑھانے اور پارکنگ انتظامات کو محفوظ اور آسان بنانے کیلئے اپنی سفارشات پیش کیں۔

ریلوے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -