عمران خان نے اثاثے ظاہر کئے،صادق اور امین ہیں،عاطف چودھری

عمران خان نے اثاثے ظاہر کئے،صادق اور امین ہیں،عاطف چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عاطف چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا اعلیٰ عدالت سے اہل قرار دیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان صادق اور امین ہیں ۔انہوں نے اپنے اثاثے ظاہر کئے ۔نواز شریف کی طرح ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک نہیں پہنچائی ۔انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے ۔ انشاء اللہ برسر اقتدار آکر عوامی مسائل حل کرنے کے علاوہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالت پر میاں صاحب کے غصے کی وجہ مقدمے کا اختتامی مراحل میں داخل ہونا ہے۔میاں صاحب کے پاس اپنے دفاع میں اسکے علاوہ کہ ''تمہیں کیا'' کہنے کو کچھ نہیں ہے۔

عاطف چودھری

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -