تمام شہروں کو ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے مختلف پروگرام شروع کر دیے : رانا محمد اقبال

تمام شہروں کو ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے مختلف پروگرام شروع کر دیے : رانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) الخوارزمی انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس(ککس) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر اانتظام گیارہویں سالانہ آئی ٹرپل ای بین الاقوامی کانفرنس برائے اوپن سورس سسمٹز اور ٹیکنالوجیزبعنوان سمارٹ سیٹیز مین کیمپس میں اختتام پذیر ہو گئی۔ اختتامی تقریب میں سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان بطور مہمان خصوصی، وائس چانسلر پروفیسریوای ٹی لاہور ڈاکٹر فضل احمد خالداور ڈائریکٹرککس پروفیسر ڈاکٹر وقار محمود اوسمیت دیگر ملکی و غیرملکی مہمان موجود تھے۔رانا محمد اقبال خان نے تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب صوبے بھر کے تمام شہروں کو ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے بھر پور کوشاں ہے اور اس سلسلے میں مختلف پروگرام شروع کیے جا چکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ جامعات میں بھی اس میں اپنا حصہ ڈالیں۔سپیکر صوبائی اسمبلی نے نیٹ ورکس سیکیورٹی اور ڈیٹا کی بحفاظت ترسیل کو یقینی بنانے کے حوالے سے زور دیا۔انہوں نے کہا کہ معیاری تحقیقی کا م جامعات کی قدر بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے اور بین الاقوامی درجہ بندی میں نمایاں مقام دلاتا ہے جس پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور یہی زرخیز دماغ کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔انہوں نے یو ای ٹی لاہور کی ملک کیلئے خدمات کو بھی سراہا۔ وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ جامعات اور دیگر اداروں کی آپس میں باہم مشاورت سے معاشرے کی فلاح و بہبود کی خاطر قابل عمل راہ نکالی جا سکتی ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کی بنیاد پر اپنائی گئی سوچ سے مختلف مسائل کو ختم کیا جا سکتا ہے۔تقریب میں ڈائریکٹر الخوارزمی انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس پروفیسر ڈاکٹر وقار محمود نے شرکاء کو کانفرنس کی تاریخ اسکے مقاصد اور اہمیت اور آئندہ سال میں منعقدکی جانیوالی تاریخ سے متعلق حاضرین کوآگاہی فراہم کی۔
واضح رہے کہ اس کانفرنس نے اپنی گیارہ سالہ کامیابی کا سفر مکمل کر لیا اس کے انعقاد کا بنیادی مقصد ایک دوسرے کے خیالات اور مہارتوں سے استفادہ حاصل کرنا تھا تاکہ ملکی اور غیر ملکی سطح پر اوپن سور س کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کے رجحانات کو مکمل طور پر جانچا جا سکے۔یاد رہے کہ کانفرنس میں امریکہ ،برطانیہ ، آسٹریلیا، جرمنی،جاپان ،رومانیہ، کینیڈا، بھارت،ملائیشیا، متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب اور اٹلی سمیت پورے ملک سے محققین اور آئی ٹی انڈسٹری کی نامور شخصیات نے تکنیکی نشستوں میں نمائندگی کی۔ تقریب کے اختتام پرمہمانوں ،منتظمین اورشرکاء کو شیلڈز دی گئیں۔ #