یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں مسیحی ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقریب

یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں مسیحی ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقریب

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن ٹاؤن شپ کیمپس میں کرسمس کے حوالے سے مسیحی ملازمین کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے ایک تقریب منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے کہا کہ کرسمس کے اس مبارک موقع پر ہم اپنے مسیحی بھائیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی وطن عزیز کے لئے بے مثال خدمات ہیں، جن کی ہمیں بھرپور قدر کرنی چاہیے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے مسیحی ملازمین میں کرسمس تحائف تقسیم کئے۔ تقریب کے اختتام پر کرسمس کیک بھی کاٹا گیا۔ دریں اثناء یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے الحاق شدہ کالجوں کے لئے منعقدہ معلوماتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے کہا کہ ہمیں محض تعداد بڑھانے کے بجائے کوالٹی پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام الحاق شدہ کالجوں کو ٹریننگ سمیت ہر قسم کی تکنیکی سہولیات فراہم کر رہے ہیں تاکہ کوالٹی کا ایک بہتر معیار قائم کیا جا سکے۔ اجلاس میں تمام الحاق شدہ کالجوں کے پرنسپلز اور کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ نے بھی شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -