پرائیویٹ ادارے تعلیم کے ساتھ طلبہ کو اخلاقی تربیت پر بھی توجہ دیں،یاسمین مہر النساء

پرائیویٹ ادارے تعلیم کے ساتھ طلبہ کو اخلاقی تربیت پر بھی توجہ دیں،یاسمین ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) معیاری فنی تعلیم کی فراہمی کیلئے پرائیویٹ ادارے طلبہ کو جدید لیبز ماہر اساتذہ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت پر بھی توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار چیر پرسن فنی تعلیمی بورڈ میڈیم یاسمین مہرالنساء نے پرائیویٹ کالجز کے مالکان اور پرنسپلزکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر صنعت و کامرس پنجاب شیخ علاوالدین کی سخت ہدایات ہیں۔ کہ فنی تعلیم کے طلبہ کو جدید عصری تقاضوں اور انڈسٹری کی ڈیمانڈ کے مطابق معیاری تعلیم فراہم کی جائے اور پریکٹیکل ورک پر زیادہ فوکس کیا جائے۔ تاکہ فارغ التحصیل طلبہ فوراً ملکی و غیر ملکی صنعتوں میں روزگار حاصل کرسکیں۔

اس سے پہلے چیر پرسن فنی تعلیمی بورڈ نے لاہور ، مریدکے ، فیصل آباد نارووال میں قائم پرائیویٹ فنی و کامرس اداروں کا سرپرایز وزٹ کیا تھا۔ اداروں میں لیبز ، فیکلٹیز اور دیگر سہولیات میں خامیوں کے بارے میں اداروں کو آگاہ کیا، اُنہوں نے کہا کہ میں آئندہ بھی اداروں کے اچانک دورے کروں گی۔ تمام ادارے بورڈ کی طرف سے الحاق کیلئے دی گئی گائڈ لائنز کے مطابق طلبہ کو سہولیات فراہم کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -