ہسپتالوں میں آلودہ پانی ، پی ٹی آئی کی جانب سیتحریک التواء اسمبلی میں جمع

ہسپتالوں میں آلودہ پانی ، پی ٹی آئی کی جانب سیتحریک التواء اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں واقع ہسپتالوں میں صاف پانی نایاب ہو گیا ہے ہسپتالوں میں زیر علاج مریض ہسپتالوں میں آلودہ پانی پینے سے پیٹ کے امراض لیکر اپنے گھروں کو واپس لوٹتے ہیں تو دوسری طرف پانی کا ذخیرہ کرنے کے لئے بنائی گئی بوسیدہ ٹینکیوں سے زنگ آلود پانی وارڈوں میں مریضوں کو پینے کے لئے ملتا ہے جس سے ہسپتالوں میں زیر علاج پچاس فیصد سے زائد مریض پیٹ کی بیماریوں مبتلا ہو گئے ہیں ۔جنرل ، میاں منشی ، گنگا رام ، گلاب دیوی لیڈی ولنگڈن، لیڈی ایچی سن، مزنگ ہسپتال ،یکی گیٹ سمیت دیگر ہسپتالوں میں پانی زخیرہ کرنے کے لئے ٹینکیاں تو بنائی گئی ہیں مگر انہیں سالہا سال سے استعمال نہیں کیا گیا۔

دوسری طرف جنرل ،میو اور میا ں منشی ہسپتالوں میں زیر زمین واٹر سپلائی کے پائپ ناکارہ ہو چکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -